کےبینفشری نکلےBISPاعلیٰ سرکاری افسران بھی

0
186

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت گریڈ 19 سے 22 تک کے سیکڑوں سرکاری افسران کو بھی امداد ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس معین عامر پیر زادہ کی صدارت میں ہوا، جس میں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری بی آئی ایس پی کے مطابق 715 افسران نے پروگرام کی امداد لی، جن میں گریڈ 20 کے 85 اور گریڈ 19 کے 630 افسران شامل ہیں۔ گریڈ 22 کے افسران کے نام بھی لسٹ میں موجود ہیں، جس پر سیکرٹری نے شرمندگی کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے فوت شدہ افراد کو بی آئی ایس پی سے ادائیگی کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ سرکاری ملازمین بی آئی ایس پی کے بینیفشری نہیں ہو سکتے اور بعض افراد کی وفات 2008 سے قبل ہو چکی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا