اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں توسیع کے نتائج خطرناک ہونگے، انتونیو گوترس

0
183

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ سٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں توسیع کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ انہوں نے نصر اسپتال پر حملے کو بے حسی قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی آبادکاریوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

گوتریس نے غزہ میں مستقل جنگ بندی، بلا روک ٹوک امداد کی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، جو دانستہ فیصلوں کا نتیجہ ہے اور عام شہریوں کو بھوکا رکھنا کبھی بھی جنگ کا جواز نہیں ہو سکتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا