پنجاب میں سیلاب سے 20ہلاکتوں کی اطلاعات

0
39

پنجاب: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے اور بارشوں کے باعث پنجاب میں سیلاب کی صورتحال شدید ہے۔ کئی مقامات پر بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہو گیا، فصلیں زیرِ آب آئیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

رات 10 بجے کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے راوی پر سائفن کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 627 کیوسک اور شاہدرہ کے مقام پر 2 لاکھ 19 ہزار 770 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں چنیوٹ برج پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا اور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

ریسکیو اہلکار عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کشتی میں سوار ہو کر شاہدرہ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں وسائل کی کمی نہیں اور سیلاب سے 17 سے 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا