سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں کرپشن، ایک بارش ہی سب کچھ بہا دیتی ہے: خواجہ آصف

0
192

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں کرپشن کی جاتی ہے، اسی وجہ سے وہ ایک بارش کی مار ثابت ہوتے ہیں۔

گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں پر صرف بیس سے تیس فیصد رقم خرچ کی جاتی ہے، باقی رقم کھا لی جاتی ہے۔ سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر مزید سیلاب کی پیشگوئی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا بھارت کی بدنیتی ضرور ہوسکتی ہے لیکن اتنی بڑی مقدار میں آنے والا پانی روکنا کسی کے بس میں نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ دو تین دہائیوں سے انسان قدرتی نظام میں مداخلت کر رہا ہے اور اب اس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ آبی گزرگاہوں پر تعمیرات حکومت کی ناکامی کی نشانی ہیں، کیونکہ ایسی تعمیرات کے نتیجے میں پانی بپھر جاتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سب کو سوچنا چاہیے کہ کب ایسا وقت آئے گا جب عوام کی دولت مکمل طور پر ان پر خرچ ہو۔ ان کے مطابق وزیراعظم اور پنجاب حکومت کا اولین ایجنڈا یہی ہے کہ سرکاری پیسہ سو فیصد ملکی ترقی پر صرف کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا