اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری، خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل

0
188

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ نے روسٹر جاری کیا جس کے مطابق آئندہ ہفتے 9 سنگل بنچز اور 5 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے۔

روسٹر کے مطابق جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے سنگل بنچز ختم کر دیے گئے ہیں اور دونوں ججز کا ٹیکس سے متعلق کیسز کے لیے خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ان کی عدالتوں میں زیر سماعت کیسز دوسرے بنچز کو منتقل کر دیے گئے۔

مزید برآں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس انعام امین منہاس کو دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر تک جواب طلب کر رکھا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا