اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو شام 5 بجے طلب کر لیا۔ ایوان صدر کے مطابق اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر بلایا گیا ہے، جس میں اہم قومی امور زیر غور آئیں گے۔
یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ربیع الاول کو بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت دی ہے۔ اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی تقاریر کریں گے۔ اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا جبکہ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس پر ایوان سے قرارداد بھی منظور کرائی جائے گی۔




