چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات، بین الپارلیمانی کانفرنس کی تیاریاں زیر غور

0
182

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں میں ادارہ جاتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں 11 سے 12 نومبر کو منعقد ہونے والی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی تیاریاں بھی زیر بحث آئیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کو تفصیلی آگاہ کیا کہ اس کانفرنس میں 45 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے اور خطے میں امن، ترقی، موسمیاتی چیلنجز اور دیگر عالمی مسائل پر بات ہوگی۔

سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے اور قومی اسمبلی بھرپور تعاون کرے گی۔ ملاقات کے دوران سپیکر نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے سے پیدا ہونے والے سیلابی خطرات پر بھی گفتگو کی۔

چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں، جبکہ انسانی جانوں اور مال مویشیوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا