پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے خیبرپختونخوا کی 26 ٹوبیکو فیکٹریاں سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیکٹریاں فوری کھولنے کے احکامات جاری کر دیے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فیکٹریوں میں کیمرے نصب کیے جا چکے تھے اور 25 اگست تک وقت دیا گیا تھا، اس کے باوجود فیکٹریاں بند کر دی گئیں۔ عدالت نے کہا کہ ایف بی آر کی کارروائی سے درجنوں ملازمین بے روزگار ہوئے اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ سماعت ملتوی کر کے آئندہ تاریخ پر مزید دلائل طلب کیے گئے ہیں۔




