ترکیے نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات ختم کردیے، وزیر خارجہ

0
226

انقرہ: ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے اعلان کیا ہے کہ ترکیے نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔

ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ترک بحری جہازوں کے اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے اور اسرائیلی بحری جہازوں کے ترک بندرگاہوں میں آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی طیاروں کے لیے ترکیے کی فضائی حدود کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

حقان فدان نے کہا کہ ترک قوم فلسطینی عوام کے دکھ اور درد کو محسوس کرتی ہے اور ترکیے فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہے، چاہے یہ منصوبہ کسی بھی جانب سے پیش کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے خلاف یہ فیصلہ غزہ پٹی میں جاری نسل کشی اور مغربی کنارے و مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحانہ اقدامات کے خلاف ردعمل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی غیر مشروط حمایت کے ساتھ غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ دراصل دو ریاستی حل کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا