سندھ حکومت سیلاب سے نمٹنے کو تیار،شرجیل میمن

0
108

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔

کراچی سے جاری اپنے بیان میں شرجیل میمن نے بتایا کہ تمام وزرا، منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی وزرا ناصر شاہ، جام خان شورو اور پوری کابینہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر اضلاع میں دورے کر رہی ہے، پشتوں کی مضبوطی، نگرانی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس، آبپاشی اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں، اور گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت صورتحال قابو میں ہے اور حکومت نے کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے متبادل منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری کی ہدایت ہے کہ عوام کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ براہِ راست انتظامات کی نگرانی اور روزانہ بریفنگ لے رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا