گورنر سندھ کا 5 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان

0
119

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پانچ ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کریں گے۔

کراچی سے جاری بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خصوصی سیل قائم کیا جا رہا ہے اور جلد امدادی سامان کے ٹرک متاثرہ اضلاع میں روانہ کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا