ایسے اقدامات کرونگی سیلاب آئے تو تباہی نہ ہو،مریم نواز

0
102

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ نئے ڈیمز اور ریزروائر بنانے سمیت جو اقدامات ضروری ہوں گے وہ کیے جائیں گے اور ایک سال کے اندر ایسے انتظامات کیے جائیں گے کہ اگر اگلے سال سیلاب آئے تو تباہی نہ ہو۔

مریم نواز نے بتایا کہ بارش کے یکے بعد دیگرے تین سے چار اسپیلز اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ریسکیو کی غیر معمولی تیاریوں اور ارلی وارننگ سسٹم کی بدولت بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ ان کے مطابق بروقت متاثرین کو سیلاب زدہ علاقوں سے منتقل کرنے سے ہزاروں جانیں بچائی گئیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ان کے دورِ وزارت اعلیٰ کا پہلا سیلاب ہے اور وہ ایک سال کے اندر ایسے اقدامات کریں گی کہ آئندہ سیلاب کے خطرات کم سے کم ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور اپنی ٹیم کو آئندہ کے لیے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا