سیلاب سے تباہی، ایران کی پاکستان کو مددکی پیشکش

0
94

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے جاں بحق افراد کے لیے ہمدردی اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہمدردی کے پیغام پر شکریہ ادا کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ ایران کی حمایت اور یکجہتی کے لیے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایرانی صدر سے تیانجن، چین میں ایس سی او سمٹ کے دوران ملاقات کے منتظر ہیں اور ایرانی صدر کو سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا