اہور: پنجاب میں سیلاب اور ملک بھر میں موسمی خرابی کے باعث 23 پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 48 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں اور دبئی سے آنے والی ایک پرواز لاہور اتاری گئی۔ موسمی حالات کی وجہ سے ابوظبی سے پشاور کی پرواز ملتان میں اور اسلام آباد سے کراچی کی پرواز منسوخ کی گئی۔
اسلام آباد سے گلگت کی چار، کراچی سے اسکردو کی دو اور لاہور سے اسکردو کی دو پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر متعدد پروازیں 1 سے 7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔






