پشاور اور مالاکنڈ میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال،شہریوں کوکشتیوں میں ریسکیو کرنا پڑا

0
127

پشاور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ وارسک روڈ کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی داخل ہونے پر شہریوں کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ ناصر باغ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بھی گھروں میں پانی داخل ہوا جبکہ صدر، جی ٹی روڈ اور گلبہار سمیت کئی مقامات پر نالے ابل پڑے۔

بارش کے باعث کئی فیڈرز متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہوئی جبکہ دوسرے مکان کی دیوار گرنے سے شہری زخمی ہوگیا۔ بڈھنی نالے میں درمنگی اور پیربالا کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے سے نشیبی علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب مالاکنڈ میں بھی بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ برساتی نالے میں کار پھنسنے سے دو افراد زخمی ہوئے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر سوات ایکسپریس وے بند کردی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا