ملتان میں شدید بارش، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب، رین ایمرجنسی نافذ

0
131

ملتان شہر اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث ٹیپو سلطان کالونی، حسن پروانہ، رشید آباد اور دیگر نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ اندرون شہر بھی کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

ترجمان واسا کے مطابق کڑی جمنداں میں 107 ملی میٹر، چونگی نمبر 9 پر 83 ملی میٹر، سمیجہ آباد میں 53، سورج میانی میں 41 اور پرانا شجاع آباد روڈ پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ایم ڈی واسا نے شہربھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش کا اسپیل 3 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے، جبکہ دریائے چناب پر آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑا سیلابی ریلا متوقع ہے، جس کے بعد متعدد مقامات سے آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا