بانی پی ٹی آئی کی 2 سالہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

0
129

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی علیمہ خان کی درخواست پر سماعت کی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ دو سال کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی، جس میں بتایا گیا کہ انہیں دانتوں، کان، ناک، گلے کے مسائل سمیت آنکھوں اور ہڈیوں کے امراض کی شکایات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین امراض چشم، آرتھوپیڈک سرجنز اور ای این ٹی ماہرین کی جانب سے متعدد بار معائنہ اور علاج کیا گیا ہے، جبکہ کولیسٹرول کی بلند سطح کے لیے بھی ان کا علاج جاری ہے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام تجویز کردہ ادویات اور علاج بروقت فراہم کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا