
وزیرآباد میں شدید سیلاب کے دوران پھنسے ایک خاندان کو چار روز بعد محفوظ طریقے سے پانی سے نکال لیا گیا۔
متاثرہ خاندان نے بتایا کہ انہیں سیلاب کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی اور پانی اچانک آنے کے باعث وہ درختوں اور چھتوں پر چڑھ کر اپنی جان بچانے پر مجبور ہوئے۔
خاندان کے مطابق موبائل فون نہ ہونے کی وجہ سے مدد طلب کرنا ممکن نہیں تھا اور چار روز تک وہ صرف مکئی کی کچی چھلیاں کھاتے رہے۔
خاندان نے مزید کہا کہ پانی سے نکلنے کے بعد انہیں سب کچھ برباد پایا، ان کا گھر اور سامان سیلاب میں بہہ گیا۔





