اسرائیل نے ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانےکیلئے ان کے محافظوں کے موبائل فونز کا استعمال کیا،نیویارک ٹائمز

0
221

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے ان کے محافظوں کے موبائل فونز کا استعمال کیا اور ایک اہم سکیورٹی خامی سے فائدہ اٹھایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی شخصیات کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے لیے ان کے محافظوں کے فون کی نگرانی کی، جس کے ذریعے وہ کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

خیال رہے کہ جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ تنازع میں اسرائیل نے متعدد ایرانی جوہری سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں کو ہلاک کیا تھا۔

دوسری جانب ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا