سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکول بند رہیں گے

0
229

لاہور میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام اسکول چھٹیوں کے بعد یکم ستمبر سے کھل جائیں گے۔

تاہم ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول فی الحال بند رہیں گے۔ ان علاقوں کے تمام تعلیمی ادارے محکمہ اسکول

ایجوکیشن کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات کے مطابق ہی اپنا نظام چلائیں گے۔

مظفرگڑھ میں سیلاب کے پیش نظر ضلع بھر کے 105 اسکول بند کر دیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا