لندن: واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پاکستان کی پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان کر دیا۔ دونوں پیشہ ور کرکٹ کلبوں نے ایک مشترکہ منصوبہ تشکیل دینے اور طویل المدتی اسٹریٹجک وژن تیار کرنے پر اتفاق کیا، جس کا مقصد برطانیہ اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کو بڑھانا ہے۔
لاہور قلندرز کے مالک اور سی او او سمین رانا نے اس شراکت داری کو لاہور قلندرز کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا۔
سمین رانا نے کہا کہ شراکت داری کا مقصد پیشہ ورانہ کارکردگی کو بڑھانا اور نئی راہیں کھولنا ہے۔ ان کے مطابق یہ تعاون صرف کرکٹ تک محدود نہیں، بلکہ مشترکہ ترقی اور تعمیر کا ایک قدم ہے۔






