ایس سی او اجلاس، شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

0
134

تیانجن: چین میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور متعدد ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، ترک صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں، جبکہ بیلاروس، آذربائیجان اور تاجکستان کے صدور سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ترکمانستان، کرغستان اور مالدیپ کے صدور سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں غیر معمولی گرمجوشی اور قربت دیکھنے میں آئی جو پاکستان اور ان ممالک کے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا