عافیہ صدیقی کیس میں نیا بینچ بھی تحلیل، معاملہ لارجر بینچ کو بھیج دیا گیا

0
143

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگئی۔ جسٹس انعام امین منہاس کی سربراہی میں بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا اور معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ لارجر بینچ تشکیل دیا جا سکے۔

سماعت کے دوران جسٹس انعام منہاس نے ریمارکس دیے کہ یہ حساس معاملہ سنگل بینچ نہیں بلکہ لارجر بینچ ہی سن سکتا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے ان کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔ تاہم جسٹس انعام منہاس نے کہا کہ یہ پیچیدہ نہیں بلکہ صرف “ماسٹر آف روسٹر” کے اختیار سے متعلق ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے مطابق چیف جسٹس ہی ماسٹر آف روسٹر ہیں، تاہم اس پر ایک متضاد رائے بھی موجود ہے، جسے حتمی طور پر لارجر بینچ ہی طے کرے گا۔

اس سے قبل جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وزیراعظم اور کابینہ کو عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے، لیکن بعد میں کیس ان کی عدالت سے جسٹس انعام منہاس کی عدالت منتقل کر دیا گیا تھا۔ اب تازہ پیش رفت کے مطابق چیف جسٹس کے ماسٹر آف روسٹر ہونے کے نکتے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا