دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار بنانے والے ممالک کا بیانیہ ناکام،شہبازشریف

0
149

تیانجن: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا اب ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مفادات کے لیے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔

چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ 25ویں ایس سی او سربراہان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے شاندار میزبانی پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایس سی او علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔ ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان شاندار منصوبہ ہے جبکہ پانی تک بلا رکاوٹ رسائی معاہدوں کے تحت یقینی بنائی جانی چاہیے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں سے معمول کے تعلقات چاہتا ہے اور بات چیت کے ذریعے دیرینہ مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے جامع مکالمے کو ناگزیر قرار دیا۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہاں جاری ظلم اور بھوک ہمارے اجتماعی ضمیر پر نہ ختم ہونے والا زخم ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے منظور شدہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور ظلم و خونریزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں اور ایسے جرائم کے ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے اور اس کا استحکام نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا