راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، مجموعی تعداد 144 ہو گئی

0
89

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 144 تک پہنچ گئی۔ راولپنڈی میں 51 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 5,230 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔

مری میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ڈینگی مریض رپورٹ ہوا، جس کے بعد مری میں مریضوں کی مجموعی تعداد 84 ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی اور مری میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3,300 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، 1,557 مقامات سیل، 3,134 چالان ٹکٹ جاری، اور تقریباً 90 لاکھ روپے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا