عمران خان سے وکلاء، فیملی ممبرز آج ملاقات کرینگے

0
222

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلاء رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کا دن مقرر ہے، اور ملاقات کے لیے وکلاء اور فیملی کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، احمد اویس اور نیازاللہ نیازی کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نعیم پنجوتھہ، ظہیر عباس اور عاقل خان کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ وکلاء رہنما منگل کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات بھی ہوگی، جس میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خانم اڈیالہ جیل آئیں گی۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا