پاکستان کی افغانستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش

0
165

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ افغان عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا یقین دلایا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسحاق ڈار نے متاثرہ افغان خاندانوں کے لیے دعاؤں اور ہمدردی کا پیغام بھی پہنچایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا