سیلاب سے کچے کے کتنے ڈاکو متاثر ہونگے نہیں بتا سکتا، وزیر داخلہ سندھ

0
98

سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار اور صحافیوں کے درمیان سیلاب اور کچے میں موجود ڈاکوؤں کے حوالے سے دلچسپ گفتگو ہوئی۔ صحافی کے سوال پر کہ سیلاب سے کچے کے کتنے ڈاکو متاثر ہوں گے، ضیا لنجار نے کہا کہ ڈاکو رجسٹرڈ نہیں ہوتے، اس لیے یقین سے نہیں بتایا جا سکتا، تاہم کچے میں تقریباً 400 کرمنلز رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی پانی کی وجہ سے ڈاکو بھاگ جائیں گے یہ درست نہیں، کیونکہ کچے کے لوگ، چاہے وہ کرمنلز ہوں یا عام شہری، اپنا گھر نہیں چھوڑتے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ 6 ماہ میں ڈاکو یا تو سرنڈر کریں گے یا گرفتار ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا