عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں جھوٹ پر مبنی، وہ بالکل ٹھیک ہیں،علیمہ خان

0
217

لاہور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل عمران خان سے ملاقات ہونی تھی، مگر یہ ملاقات نہیں کرائی گئی، البتہ بیرسٹر گوہر سے ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا چیک اپ صرف ان کے اپنے ڈاکٹرز کی موجودگی میں ہونا چاہیے کیونکہ چیک اپ کے لیے دیگر لوگوں کے ارادوں پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔ علیمہ خان نے بتایا کہ عظمیٰ خان نے بھی عمران خان کی صحت کے بارے میں پوچھا کیونکہ وہ خود ڈاکٹر ہیں۔

علیمہ خان نے واضح کیا کہ اگر عمران خان کو تھوڑا سا بھی کچھ ہوتا تو سب سے پہلے ان کی فیملی موجود ہوتی، اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی صحت سے متعلق سنیسنی بے بنیاد ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا