بیوی کو زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت سنادی گئی

0
160

بھارت: بھارتی شہر ادے پور کی عدالت نے کشن داس نامی شخص کو اپنی بیوی لکشمی کو گہری رنگت کی وجہ سے زندہ جلانے کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔ یہ افسوسناک واقعہ 24 جون 2017 کی رات پیش آیا۔

لکشمی نے اپنی موت سے قبل پولیس، ڈاکٹروں اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ کو بیانات میں بتایا تھا کہ اس کا شوہر شادی کے بعد مسلسل اسے “کالی” کہ کر پکارتا اور اس کی رنگت پر طنز کرتا تھا۔ اس رات کشن داس نے ایک بوتل میں بھورے رنگ کا محلول لائی اور لکشمی کو بتایا کہ یہ اس کی جلد کو خوبصورت بنادے گا۔

لکشمی نے محلول جسم پر لگانے کے بعد جلنے کا تجربہ کیا، جس کے بعد کشن داس نے مزید لیکوئیڈ اس پر جھڑک کر اسے زندہ جلا دیا اور فرار ہو گیا۔ بعد ازاں اس کے والدین اور بہن نے اسے اسپتال پہنچایا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

عدالت نے کشن داس کے جرم کو انسانیت کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے سزائے موت سنائی اور کہا کہ اس قسم کے واقعات سماجی اور اخلاقی اقدار کے لیے خطرہ ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا