سندھ میں عید میلاد النبی ﷺ پر دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان

0
186

کراچی: سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر ادارے بند رہیں گے، جبکہ عوام کو عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ تقریبات میں شریک ہونے کا موقع ملے گا۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہر سال سندھ بھر میں ریلیاں، جلوس، محافلِ نعت اور چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس بار دو دن کی سرکاری چھٹیوں کے اعلان سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔ حکومت سندھ نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے اور بجلی، پانی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں تاکہ جشن میلاد النبی ﷺ پر عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا