افغانستان کے متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

0
121

اسلام آباد: پاکستان نے وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کے حالیہ زلزلے کے متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سامان میں راشن، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں جو 5 ٹرکوں کے ذریعے طورخم بارڈر سے بھجوایا جا رہا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب امیر متقی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا