پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجودہیں،امریکی ناظم الامور

0
159

اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بزنس کونسل کے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے۔ امریکی سفارت خانے کے اعلامیے کے مطابق، نیٹلی بیکر نے حکومتِ پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کار دوست اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے نوجوان اور بڑی کنزیومر مارکیٹ امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پُرکشش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی اس وقت 412 ارب ڈالر ہے اور 2050ء تک 3.3 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ نیٹلی بیکر نے امریکی کمپنیوں کو معدنیات، آئی ٹی، زراعت، توانائی اور انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور زور دیا کہ امریکی کاروباری ادارے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ شراکت داری کریں تاکہ دونوں ممالک کے لیے اقتصادی فوائد حاصل ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا