سریاب روڈ دھماکہ،عبدالمالک بلوچ کا 3روزہ سوگ کا اعلان

0
129

کوئٹہ/تربت: نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سریاب کے علاقے میں حالیہ خودکش حملے کے خلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے شہر تربت میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے 14 ستمبر کو حب میں غوث بخش بزنجو اور حاصل بزنجو کی برسی کے موقع پر ہونے والے جلسے کو ملتوی کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سریاب روڈ پر بی این پی کے جلسے کے اختتام پر ہونے والے خودکش حملے کو بزدلانہ اور قابلِ مذمت قرار دیا اور کہا کہ بلوچستان کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جمہوری سیاسی جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا، تاہم نیشنل پارٹی ہر حال میں اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا