سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی قوانین میں ترامیم کے حوالے سے تحریری تجاویز سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں۔
ایس سی بی اے کے صدر میاں رؤف عطا اور سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حافظ احسان کھوکھر نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری تجاویز جمع کرائی ہیں۔ بار نے عدالتی فیسوں میں اضافے کو واپس لینے کی اپیل کی۔عدالت نے کہا کہ انصاف تک رسائی تمام شہریوں کو ملنی چاہیے، سپریم کورٹ میں دائر ہر اپیل کا فیصلہ ایک سال کے اندر کیا جائے جبکہ سول اپیلوں کا فیصلہ 6 ماہ میں کیا جائے۔





