چینی، روسی کے درمیان غیر معمولی گفتگو لیک

0
128

بیجنگ: چین میں جنگ عظیم دوم کی 80 ویں سالگرہ کی فوجی پریڈ کے دوران روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی غیر معمولی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی۔

غیر ارادی طور پر ریکارڈ ہونے والی اس گفتگو میں دونوں رہنما انسانی اعضا کی پیوندکاری اور انسانوں کی عمر 150 سال تک بڑھنے کے امکانات پر بات کر رہے تھے۔ یہ موقع تب آیا جب وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ فوجی پریڈ کا معائنہ کرنے جا رہے تھے۔

پیوتن کے مترجم نے کہا کہ ’’انسانی اعضا کو بار بار ٹرانسپلانٹ کیا جا سکتا ہے، جتنا زیادہ آپ زندہ رہیں گے اتنے ہی جوان دکھائی دیں گے، حتیٰ کہ آپ امر بھی ہو سکتے ہیں۔‘‘ شی جن پنگ نے جواب دیا کہ ’’کچھ ماہرین کے مطابق انسان اس صدی میں 150 سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا