ہری پور: تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی کی آمد کے باعث سپل وے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور کے مطابق سپل وے آج صبح کھولا جائے گا اور ڈیم سے تقریباً ڈھائی لاکھ کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے عوام کو ہدایت دی کہ دریائے سندھ کے کنارے آبادی محتاط رہیں، کیونکہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کی سطح 1550 فٹ سے بلند ہو چکی ہے۔






