واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں فوجی پریڈ کی تعریف کی اور چینی صدر شی جن پنگ سے امریکا کا ذکر نہ کرنے پر شکوہ کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ پریڈ خوبصورت اور متاثر کن تھی، لیکن تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا کیونکہ امریکا نے چین کی مدد کی۔
روس سے متعلق انہوں نے کہا کہ تعلقات کے حوالے سے اگلے ہفتوں میں صورتحال واضح ہوگی اور کسی بھی فیصلے پر ردعمل دیا جائے گا۔
چین میں جنگ عظیم دوم میں جاپان پر فتح کے 80 سال مکمل ہونے پر شاندار پریڈ ہوئی، جس میں 26 ممالک کے رہنما شریک تھے، جن میں پیوٹن، کم جونگ ان، شہباز شریف اور ایران کے صدر پزشکیان شامل تھے۔






