راولپنڈی: ضلعی عدالت نے 13 سالہ لڑکے کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت سنائی ہے۔
جج افشاں اعجاز صوفی کی عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو تین بار موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
مجرم نے 2023 میں 13 سالہ بچے کو اغوا کے بعد زیادتی کے بعد چھری کے وار سے قتل کیا تھا۔ یہ مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔






