سندھ حکومت کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل: شرجیل میمن

0
230

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خدشہ جتنا ظاہر کیا گیا تھا، حقیقت میں سیلابی پانی اس سے کم ہے، اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کہیں بھی کٹ لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ سندھ حکومت اپنے طور پر تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے صورتحال کا مقابلہ کررہی ہے اور اب تک وفاقی حکومت یا این ڈی ایم اے کی مدد لینے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

کالا باغ ڈیم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ چونکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے وضاحت دے دی ہے کہ علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی رائے تھی، اس لیے سندھ حکومت اس پر کوئی خاص اہمیت نہیں دیتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا