پشاور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کر دیے

0
221

پشاور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحان میں 62 ہزار 322 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 44 ہزار 902 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 72 فیصد رہا۔ میڈیکل گروپ میں 77 فیصد، ہیومینٹیز گروپ میں 78 فیصد، انجینئرنگ گروپ میں 59 فیصد جبکہ کمپیوٹر سائنس گروپ میں 51 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔

پوزیشن ہولڈرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا کہ ان کی حکومت کا عزم ہے کہ سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی اداروں میں لایا جائے اور معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانی عمل میں شفافیت کے لیے اس بار سرکاری و نجی کالجوں کے امتحانی ہال یکجا کیے گئے

اور مثبت نتائج سامنے آئے۔ فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ صوبے میں 364 ارب روپے تعلیم کے لیے مختص کیے گئے ہیں، فرنیچر کی کمی پوری کی جا رہی ہے اور تعلیمی نظام کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کاغذ فری بنانے پر کام جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا