نئے صوبے بنانا خوش آئند ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

0
150

لاہور: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے پر ہونے والی بحث مثبت پیشرفت ہے اور اس پر اعتراض کی کوئی وجہ نہیں۔

گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں صوبے بنائے جاتے ہیں، اگر پاکستان میں بھی نئے صوبے قائم ہوتے ہیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہوگا۔

سیلابی خطرات پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بڑے ڈیم بنانے میں کم از کم سات سال لگتے ہیں، اس لیے ہمیں فوری ضرورت کے تحت چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں، جو کم وقت میں مکمل ہوں اور زیادہ علاقے کو فائدہ پہنچا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ واٹر اسٹوریج پوری دنیا میں کی جاتی ہے، لہٰذا بارانی علاقوں اور بارش والے خطوں میں ڈیم تعمیر کیے جانے چاہئیں، خصوصاً سیالکوٹ جیسے علاقوں میں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا