اسلام آباد: وزیراعظم نے ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے پر سفارشات تیار کرنے کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کابینہ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کمیٹی کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا کنوینئر، وزیر اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ، اٹارنی جنرل، سیکرٹری کیبنٹ، سیکرٹری کامرس، سیکرٹری پاور ڈویژن اراکین میں شامل ہیں۔۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ضلعی انتظامیہ کے موجودہ قوانین، انتظامی افادیت، امن عامہ اور مقامی و خصوصی قوانین کے نفاذ کا جائزہ لے گی، دیگر ممالک کے انتظامی ماڈلز پر غور کرے گی اور بہتر حکمرانی کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی کو ضابطہ فوج داری میں ترامیم اور نئی قانون سازی کی تجاویز پیش کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔





