ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی کراچی آمد،اسماعیل گبول سے اہم ملاقات

0
124

کراچی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سیدال خان ناصر کی کراچی آمد کے موقع پر ان کی ملاقات مسلم لیگ (ن) سندھ کے سرگرم رہنما سردارزادہ اسماعیل گبول اور ان کے قریبی ساتھیوں سے ہوئی۔
اس اہم ملاقات میں صوبہ سندھ کے نوجوانوں کو درپیش مختلف سماجی، تعلیمی اور معاشی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے ان مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سینئر رہنما بھی موجود تھے، جن میں چوہدری سہیل، سردار ریحان کرلال، عروسہ چوہدری، بلال مغل، معین حیدر اور ذیشان شامل ہیں۔
رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پارٹی سطح پر مؤثر حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی، تاکہ یوتھ کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا