شارجہ: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 5 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے، فخر زمان 77 اور محمد نواز 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
یو اے ای کی ٹیم 7 وکٹ پر 140 رنز تک محدود رہی، علی شان 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان نے بھی فائنل کے لیے جگہ بنائی ہے۔





