ملک میں مہنگائی کی رفتار زور پکڑ گئی

0
133

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی رفتار مزید تیز ہوگئی، جس سے 23 ضروری اشیاء مہنگی اور 4 سستی ہوئیں جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.29 فیصد بڑھی جو پچھلے ہفتے 0.62 فیصد تھی، جبکہ سالانہ بنیاد پر یہ شرح 3.57 سے بڑھ کر 5.07 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 46 فیصد، آٹا 25 فیصد، پیاز 8.5 فیصد اور دال مونگ 1.3 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ چینی، ڈیزل اور سرسوں کا تیل سستے ہوئے۔ مختلف آمدنی والے طبقوں کے لیے مہنگائی کی شرح 3.78 سے 6.09 فیصد کے درمیان رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا