کراچی تا سکھر مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ

0
238

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات میں کراچی تا سکھر 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 480 کلو میٹر طویل کراچی تا روہڑی ریلوے لائن کو اپ گریڈ کر کے ایئر کنڈیشن اور بہتر سہولیات والی اپ ڈاؤن ٹرین شروع کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت ریلوے کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری کرے گی۔

اجلاس میں کراچی کینٹ اور سٹی اسٹیشن کی صفائی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو دینے، ریلوے اراضی سے تجاوزات ہٹانے اور اسٹیشنز کی تزئین و آرائش پر بھی بات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زیادہ تر کام آؤٹ سورس کرنے سے سروس بہتر ہوگی، جس پر وزیر ریلوے نے اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کراچی سرکلر ریلوے پر بھی گفتگو کی۔ مراد علی شاہ نے تجویز دی کہ سندھ حکومت اور ریلوے مل کر کے سی آر مکمل کریں اور اس میں ڈونر ایجنسیز و نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے۔ حنیف عباسی نے تجاویز کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا