سیلابی خطرات ، سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل میمن

0
166

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلابی خطرات کے باعث ایمرجنسی الرٹ جاری ہے اور حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ گڈو، سکھر، کوٹری اور مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کچے کے علاقوں سے لوگوں اور مویشیوں کی منتقلی جاری ہے۔

اب تک 109,320 افراد اور 346,282 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں، 754,527 مویشیوں کو ویکسین لگائی گئی ہے اور 169 طبی کیمپوں میں 27,801 متاثرین کو امداد دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کے باوجود خطرات برقرار ہیں، اسی لیے سندھ حکومت نے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائے ہیں اور پنجاب حکومت سے مسلسل رابطہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا