پنجاب اور اسلام آباد میں اتوار تا منگل فلڈنگ کا خطرہ

0
227

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ مری، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد اور سرگودھا جیسے اضلاع اربن فلڈنگ کے خطرے سے دوچار ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے نیشنل ایمرجنسیآپریشن سینٹرکے ذریعے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے سے خبردار کیا ہے اور آئندہ اتوار سے منگل تک پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں اربن فلیش فلڈنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

شدید بارشوں کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں بھکر، لیہ، میانوالی، بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت نشیبی علاقوں کو سیلاب کے نئے خطرات کا سامنا ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال خاص طور پر تشویشناک ہے جہاں پانی کی سطح زیادہ ہے اور بنیادی ڈھانچہ پہلے ہی متاثر ہے۔این ڈی ایم اے نے خطرے سے دوچار علاقوں کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ انخلا کے راستوں کی نشاندہی کریں، قیمتی اشیاء اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں اور خشک خوراک، صاف پانی اور ضروری ادویات کے ساتھ ہنگامی کٹس تیار کریں۔ ایڈوائزری میں زیر آب سڑکوں پر سفر کرنے کے خلاف بھی متنبہ کیا گیا ہے اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور بارش کے قریب آتے ہی مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا