برطانوی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر اینجلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ انہوں نے مشرقی سسیکس میں 8 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی فلیٹ خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔
این جلا رینر، جو ایشٹن اَنڈر لائن سے رکنِ پارلیمنٹ ہیں، نے وزیراعظم کے اخلاقی مشیر کے سامنے پیش ہو کر اس غفلت کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ انہوں نے قانونی مشورہ نظر انداز کیا، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی۔ رپورٹ میں اس معاملے کو سنگین قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ اعتراف کے بعد نائب وزیر اعظم کے عہدوں پر رہنا مشکل ہو گیا۔
اس کے بعد اینجلا رینر نے حکومتی اور پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ لیبر پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم کیر اسٹارمر نے کہا کہ وہ ان کے استعفیٰ پر افسردہ ہیں مگر مستقبل میں بھی اینجلا رینر پارٹی کی ایک اہم شخصیت رہیں گی۔




